پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار حکومت کی دھکتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

مینار پاکستان میں آج پھر تاریخ رقم ہو گی، نا اہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے خیبرپختونخواہ سے پہلی سکھ خاتون امیدوار برائے مخصوص نشست سکھ جیت کور اور معروف سیاسی شخصیت چودھری اللہ دتہ وڑائچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر سردار سنی سنگھ چیئرمین سکھ کمیونٹی، راجیش چند صدر ہندو کمیونٹی، مدن سنگھ چیئرمین کوہاٹ، آکاش آفتاب، دیپک راج، چودھری عامر سلیم، چودھری ساجد وڑائچ، ڈاکٹر محمد عارف اور چودھری ندیم عباس بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں آج پھر تاریخ رقم ہو گی اور نااہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہو گا، شہر بلاک کر کے اور کارکنوں کو گرفتار کر کے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے، عوام کا سمندر ان کے تما م حربے ناکام بنا دے گا، پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے یہی خوف حکمرانوں کو الیکشن کروانے نہیں دے رہا، نااہل پی ڈی ایم حکمرانوں کے خلاف تحریک انصاف کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، غیر آئینی طریقوں سے پنجاب میں عمران خان کی حکومت دوبارہ بننے کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دے گی، آئین کو بچانے کیلئے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اٹارنی جنرل شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے حکومت کا غیر آئینی کیس لڑنے کے بجائے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خط میں شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے الیکشن منسوخ کرانے کے پیچھے شہبازشریف کا کردار بے نقاب کر دیا ہے، صدر علوی کا خط حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا ناقابل تردید ثبوت ہے، صدر عارف علوی نے پاکستان اور آئین پاکستان سے وفاداری کا حق ادا کر دیا ہے۔

مہنگائی کا جن بے قابو، گورنر سندھ کا منافع خوروں کیخلاف طبل جنگ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button