پاکستان

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں کن معاملات پر بحث ہوگئی ؟ پتا چل گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو )دوپہر 2 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس دوپہر 11 بجے شروع ہوگا، 20 نکاتی ایجنڈا پر بحث کی جا ئے گی

اسلام آباد ( ان لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو )دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگاجس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ماہ رمضان میں خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے اورملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران جانی نقصانات پر تشویش پر توجہ دلاو نوٹسز بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کے جاری کردہ 20 نکاتی ایجنڈا کے مطابق کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوِ کے قیام کا بل2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اجلاس میں پٹرولیم،خارجہ امور، پارلیمانی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، پاور ڈویڑن، میری ٹائم افیئرز، کشمیر افیئرز انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ اور لاء اینڈ جسٹس کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسن اپنی اپنی کمیٹیوں کی یکم جولائی2021 سے 31دسمبر21 تک کی رپورٹس پیش کریں گے، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی قرارداد اور وقفہ سوالات بھی ایوان کی کاروائی کا حصہ ہوں گے ۔

دریں اثناء ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس بھی آج (پیر کو ) صبح 11 بجے ہو گا۔سینیٹ اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں 7 نجی بل بھی شامل ہیں۔ اینٹی ریپ بل، توشہ خانہ بل اورکریمنل لاء ترمیمی بل سمیت دیگر بل شامل ہیں جبکہ ایجنڈے میں سینیٹر ممتاز زہری کی سی پیک کے زراعت پر اثرات کی تحریک التوا بھی شامل ہے۔عرفان صدیقی کے اردو زبان کے سرکاری دفاتر میں استعمال سے متعلق عملدرآمد کی تحریک التواء ایجنڈے میں شامل ہے اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے، ربا کے خاتمے کیلئے اقدامات کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سعودی شاہی حکام کی نواز شریف کو دعوت ‘ اصل مقصد کیا ؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button