عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے متعلق حیران کن راز فاش کر دیا
اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں' رنبیر کپور نے اپنے مداحوں سے یہ اکائونٹ خفیہ رکھا ہوا ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق حیران کن راز فاش کر کے ان کے خفیہ رازوں سے پردہ اٹھا کر رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار رنبیر کپور کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ گزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحات پوسٹ کیے اور ساتھ ہی شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میرے پیار، میرے بیسٹ فرینڈ، میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا۔ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں۔ رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جوکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔