شوبز

ہانیہ عامر کی پرکشش ادائیں’مگر کس لئے؟مداحوں کو کیا ہو گیا؟

'' دل تو جان تو''ہانیہ عامر کی من موہنی صورت پھر دلوں پر بجلیاں گراگئی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مشہور گیت ‘دل تو جان تو’ پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا کر ایک مرتبہ پھر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ خوبصورتی کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ہانیہ عامر کی بڑی آنکھیں اور دلکش مسکراہٹ ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند ہے جبکہ انکے گالوں پر پڑتا ڈمپل ان کو پاکستان کی ‘ڈمپل کوئین’ کا ٹائٹل دلواچکا ہے۔

ہانیہ عامر دیکھنے میں تو دلکش ہیں ہی لیکن ان کی پیاری باتیں ان کو لوگوں کے دلوں سے مزید جوڑ دیتی ہیں اور مداح ان کیلئے ‘کیوٹ’ لفظ کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔اگرچہ ہانیہ عامر کی زندگی میں بھی کئی مشکلات آئیں جن میں بچپن میں والد کا چھوڑ جانا اور عاصم اظہر سے بریک شامل ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہستی، بولتی، ناچتی، گاتی ہی نظر آتی ہیں۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح اپنی ایک الگ دنیا میں مست نظر آئیں۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر بھارتی پنجابی گلوکار ‘گرنظر’ کے گیت ‘دل تو جان تو’ پر قاتلانہ دائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر کو اس ویڈیو میں کتھئی ٹاپ کے ساتھ سرمئی پینٹس پہنے صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اپنی چھوٹی بھوری زلفیں کھیلتی اور گانے پر لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور انہیں اپنی کرش بھی قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button