شوبز

پاکستانی اداکارہ اورماڈل روما مائیکل کو’مس گرینڈ انٹرنیشنل‘ کےمقابلوں میں حصہ لینے پرتنقید کا نشانہ کیوں بنایا جانےلگا؟

مقابلے کے ایونٹ ’سوئمنگ کاسٹیوم‘ کے دوران بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بِکنی میں ملبوس ہیں اور اپنا تعارف کروا رہی ہیں

بینکاک(شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ اورماڈل روما مائیکل گذشتہ دنوں تھائی لینڈ میں ہونے والے ’مس گرینڈ انٹرنیشنل‘ کے مقابلوں میں حصہ لینے کی دوڑ میں موجود تھیں۔ ’مسِ گرینڈ انٹرنیشنل‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق اس مقابلے کا فائنل آج (25 اکتوبر) کو ہو گا جبکہ روما مائیکل ’ٹاپ 10‘ شرکا کی فہرست میں موجود نہیں ہیں۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر اُن کا نام ان مقابلوں کے ایک راؤنڈ میں پہنے جانے والے لباس کی وجہ سے زیرِ گردش ہے اور اسی کی وجہ سے انھیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔ اس کی ابتدا اُس وقت ہوئی جب روما نے گذشتہ دنوں مقابلے کے ایونٹ ’سوئمنگ کاسٹیوم‘ کے دوران بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بِکنی میں ملبوس ہیں اور اپنا تعارف کروا رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر تنقید اس حد تک بڑھی کہ انھیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ اپنی اُس ویڈیو میں روما مائیکل نے اس راؤنڈ کی مناسبت سے بکنی پہنی ہوئی ہے اور یہی بات سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان موضوع بحث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button