انٹرنیشنل

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد ہلاک، متعدد زخمی

رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے

فلپائن (ماینٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے خوفناک تباہی مچا دی جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بیشتر گاؤں بھی شدید متاثر ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کررہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button