شوبز

ایشوریا رائےکی تعریف،ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا صارفین کو نئی کشمکش میں ڈال دیا

ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں گھر سے باہر نکل کر اپنی فلموں میں کام کر پا رہا ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کا طلاق کی افواہوں کے دوران اپنی اہلیہ و سپراسٹارایشوریا رائے بچن کی تعریف کے پُل باندھنا سوشل میڈیا صارفین کو پھر سے کشمکش میں ڈال گیا۔ بھارتی میڈیا پر ایک خبر زور و شور سے چلائی جا رہی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے کی کھل کر تعریف کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ‘میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں گھر سے باہر نکل کر اپنی فلموں میں کام کر پا رہا ہوں اور مجھے پتا ہے کہ ایشوریا اس وقت گھر میں میری بیٹی آرادھیا کا خیال رکھ رہی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس کے لیے میں ایشوریا کا دل سے شکر گزار ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ بچے ان قربانیوں کو اس نظر سے نہیں دیکھتے’۔ ابھیشیک بچن نے اسی کے ساتھ اپنی والدہ جیا بچن کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے  بھی ابھیشیک کی پیدائش کے بعد اداکاری کی دنیا سے دوری اختیار کر لی تھی تاکہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزار سکیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘والدہ کی وجہ سے ہی ان کو اپنے والد امیتابھ بچن کا کریئر کے سبب مصروف رہنا اور غیر موجودگی کا زیادہ احساس نہیں ہوا کیونکہ آخر کار زندگی یہی ہے کہ کام سے گھر لوٹا جائے جہاں آپ کی فیملی آپ کا انتظار کر رہی ہوتی ہے’۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ ایسی تمام ماؤں کا دل سے احترام کرتے ہیں جنہوں نےاس طریقےکی قربانیاں دی ہیں اگرچہ والد بھی بچوں کےلیےبہت کچھ کرتےہیں لیکن وہ یہ سب خاموشی سےکرتےرہتےہیں کیونکہ انہیں اپنےجذبات کا اظہار کرنا نہیں آتا اورانہیں لگتا ہےکہ مردوں کی ایک بری عادت ہے لیکن ایک وقت آتا ہے جب بچوں کو یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ان کے والد نےان کےلیےکیا کچھ کیا، جبکہ اگرچہ وہ کبھی بھی ان کی زندگی میں زیادہ سپاٹ لائٹ بھی حاصل نہیں کر پاتےلیکن بیک گراؤنڈ میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں’۔

ابھیشیک کے یہ الفاظ بھارتی میڈیا میں حال ہی میں دیاگیا انٹرویو قراردیا جارہا ہےلیکن دراصل یہ ابھی کہ نہیں بلکہ سال 2022 میں دیا تھا۔ ابھیشیک بچن نے 2022 میں اپنی فلم ‘دسوی’ کی پروموشن کےدوران دیےگئےانٹرویومیں یہ الفاظ ادا کیےتھےاور یہ وہ ہی فلم ہے جس کی شوٹنگ کے دوران ابھشیک بچن ممکنہ طور پر کو اسٹار نمرت کور کی محبت میں گرفتارہوگئے تھے اور ایشوریا رائے کو دھوکا دے بیٹھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button