شوبز

ماضی کی خوبرو اداکارہ ریکھا کا اپنی خاتون منیجر سے ناجائز تعلقات کا انکشاف’ ہلچل مچ گئی

خوبرو اداکارہ کی اپنے خاوند کی خود کشی کے بعد خاتون منیجر فرزانہ کیساتھ ناجائز تعلقات کی افواہیں، ریکھا کی اس پر تاحال خاموشی نے شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا کر رکھ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی مشہور و معروف ماضی کی خوبرو اداکارہ ریکھا کا اپنی خاتون منیجر سے ناجائز تعلقات کے انکشاف نے شوبز حلقوں سمیت ہر طرف ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ ریکھا کاشمار بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ریکھا کی ازدواجی زندگی ان کے کیرئیر کی طرح اتنی کامیاب نہ رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی خوبرو اداکارہ ریکھا کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ان کی شادی بزنس مین مکیش اگروال سے ہوئی تھی لیکن مکیش کی خود کشی کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی ۔ اداکارہ کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کے اپنی خاتون منیجر فرزانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں لیکن اس حوالے سے ریکھا کا تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button