انٹرنیشنل

جرمنی میں ہجوم پر کار چڑھانے کا افسوسناک واقعہ، سعودی عرب نے بڑا مطالبہ کر دیا

ہم نے جرمن حکام کو انتہا پسند نظریات رکھنے والے حملہ آوروں سے متعلق پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں : سعودیہ

سعودی عرب( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ہجوم پر کار چڑھانے کا معاملہ، سعودی عرب بھی میدان میں آگیا اور جرمنی کی حکومتی انتظامیہ سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب حیران و دنگ رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ہم نے جرمن حکام کو انتہا پسند نظریات رکھنے والے حملہ آوروں سے متعلق پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص کی جانب سے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے جمع ہجوم پر کار چڑھانے کے واقعے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button