نگرنگرسے

حکومت کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف بڑاآپریشن

آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے موضع ساہنگ مندرہ چکوال روڈ راولپنڈی پر واقع غیر قانونی ہائوسنگ سکیم ہیون ویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بائونڈری والز کو مسمار کر دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے تعاون سے موضع ساہنگ مندرہ چکوال روڈ راولپنڈی پر واقع غیر قانونی ہائوسنگ سکیم ہیون ویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بائونڈری والز کو مسمار کر دیا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضی نے کہا ہے کے کمشنر عامر خٹک کی قیادت میں، دھوکہ دہی کو روکنے اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کی بار بار وارننگ کے باوجود، ہاؤسنگ سکیم کے مالکان ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے رہے اور بکنگ دفاتر چلانے پر بضد رہے، ان کے اس عمل نے حکام کو کارروائی کرنے پر مجبور کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button