شوبز
بھارتی اداکارہ کی درخواست پر کارروائی، یوٹیوبر سے مزید خفیہ ویڈیوز برآمد
بھارتی اداکارہ کی درخواست پر حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں

بھارت (شوبز ڈیسک) بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ‘ یوٹیوبر سے مزید خفیہ ویڈیو برآمد ہو گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔



