شوبز
کیا ہانیہ عامر بالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں؟اداکارہ نے بتا دیا
ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو

کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
ہانیہ عامر ہمیشہ سے بالی وڈ اور خاص طور پر شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا راکھی ساونت کا یہ بیان ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دلوا سکتا ہے یا نہیں۔



