کھیل

پاکستانی آل راؤنڈرندا ڈار نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی،مگر کیوں؟

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ذاتی اور پیشہ ورانہ مشکلات کے بعد کرکٹ سے عارضی وقفے کا اعلان کر دیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )38 سالہ آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اس دوران پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ ندا ڈار نے لکھا کہ ماضی میں ان کے ساتھ کئی ذاتی اور پیشہ ورانہ مسائل پیش آئے جنہوں نے ان کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا ہے۔

ندا ڈار پاکستان کی سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور 130 ٹی ٹوئنٹی اور 99 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کے لیے تربیت میں واپس آئی تھیں مگر فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث فائنل اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکیں۔ندا ڈار نے نہ صرف قومی ٹیم سے دستبرداری اختیار کی بلکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا ہے تاکہ مکمل طور پر آرام کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button