شوبز

ایسا کیا ہوا کہ مشن امپاسیبل کی شوٹنگ کوتین مرتبہ روکنا پڑا؟

فلم کے تخلیق کار مسلسل پردے کے پیچھے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس سے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے

نیویارک(شو بز ڈیسک )مشن امپاسیبل دی فائنل ریکوننگ نے ریلیز سے پہلے ہی شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔ فلم کے تخلیق کار مسلسل پردے کے پیچھے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس سے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تک کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز فلم ہو گی جس میں خطرناک ایکشن سین اور انتہائی مشکل لوکیشنز شامل ہیں۔

فلم میں بینجی ڈن کا کردار ادا کرنے والے سائمن پیگ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آرکٹک جیسے کٹھن علاقے میں شوٹنگ کی۔ پیگ نے بتایا کہ ٹیم نے منفی 40 ڈگری درجہ حرارت میں شوٹنگ کی جو انتہائی خطرناک حالات لے آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمے ہوئے سمندر پرشوٹنگ کر رہے تھے، جہاں ہمیں برف کی موٹی تہہ ہی ڈوبنے سے بچا رہی تھی۔ پیگ نے مزید ہنستے ہوئے بتایا کہ ہمیں تین بار شوٹنگ روکنی پڑی کیونکہ برفانی ریچھ سیٹ پر آ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ٹام کروز بھی برفانی ریچھوں کو اپنا راستہ بدلنے پر مجبور نہیں کر سکے۔

سائمن پیگ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی مصنوعی ذہانت کا استعمال نہیں ہوا، سب کچھ اصلی لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button