شوبز

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو شوخی مہنگی پڑگئی ،پولیس کا سخت کارروائی کا فیصلہ

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی(سعد رحمان) کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکانٹس سے بھی ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button