شوبز

دوستی کا انوکھا اتفاق، دوسپر اسٹارز کی ایک جیسی تقدیر،موت کا بھی ایک ہی دن

بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار ایسے بھی گزرے ہیں جو نہ صرف گہری دوستی رکھتے تھے بلکہ ان کی زندگی میں کئی عجیب و غریب اتفاقات بھی دیکھنے کو ملے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار ایسے بھی گزرے ہیں جو نہ صرف گہری دوستی رکھتے تھے بلکہ ان کی زندگی میں کئی عجیب و غریب اتفاقات بھی دیکھنے کو ملے۔ یہ دونوں آج بھی اپنی مشہور فلموں، ڈائیلاگز اور کرداروں کی وجہ سے یاد کیے جاتے ہیں۔

یہ دونوں سپر اسٹارز کچھ فلموں میں ایک ساتھ بھی نظر آئے اور ان کی دوستی کی کئی کہانیاں سامنے آئیں۔ اکثر انہیں تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ ایک حیران کن بات یہ بھی ہے کہ دونوں نے اپنی شادیوں کا اختتام بھی ایک ہی سال میں کیا اور دونوں کا انتقال بھی ایک ہی تاریخ کو ہوا اگرچہ سال الگ تھے۔ ان دو مشہور شخصیات کا نام وِنود کھنہ اور فیروز خان ہے۔

ونود کھنہ اپنے زمانے کے نہایت دلکش اداکار سمجھے جاتے تھے۔ لوگ ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت پر بھی فدا تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز آدورتی سببا را کی فلم من کا میت سے کیا جو 1986 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ونود کھنہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور خود کو ایک سپر اسٹار کے طور پر منوایا۔

دوسری طرف فیروز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم دیدی سے کیا تھا۔ انہوں نے نہ صرف اداکاری بلکہ ہدایت کاری اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنا مقام بنایا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کی شادیوں کا اختتام بھی ایک ہی سال یعنی 1985 میں ہوا۔ ونود کھنہ نے اپنی بیوی گیتانجلی سے طلاق لے لی تھی تو فیروز خان نے بھی اپنی بیوی سندری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

لیکن سب سے چونکا دینے والا اتفاق یہ ہے کہ دونوں اداکاروں کا انتقال بھی ایک ہی دن یعنی 27 اپریل کو ہوا۔ فیروز خان 2009 میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جبکہ ونود کھنہ 2017 میں مثانے کے کینسر کے باعث چل بسے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button