بالی وڈ کے ایسے ستارے جو پیدا پاکستان میں ہوئے ،لیکن بعد میں ہجرت کر کے بھارت چلے گئے
1947ہجرت کے دوران بہت سے ایسے لوگ بھارت پہنچے جو بعد میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے بنے

لاہور(شوبز ڈیسک) تقسیم ہند سے پہلے بھارت اور پاکستان ایک ہی ملک تھے۔ جب 1947 میں تقسیم ہوئی تو تقریبا 1.5 کروڑ لوگ بے گھر ہو گئے۔ مسلمانوں نے پاکستان کا رخ کیا اور ہندو و سکھ بھارت چلے گئے۔ اسی ہجرت کے دوران بہت سے ایسے لوگ بھارت پہنچے جو بعد میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے بنے۔ ان میں سے کئی پاکستان کے علاقوں جیسے پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
راج کپور:
بالی ووڈ کے شو مین کہلانے والے راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام شریشتی ناتھ کپور تھا۔ ان کے والد پرتھوی راج کپور خود بھی اداکار تھے۔ راج کپور کو پدم بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سنیل دت:
معروف اداکار سنیل دت کا اصل نام بلراج دت تھا۔ وہ پاکستان کے ضلع جہلم کے گاؤں نکہ خورد میں پیدا ہوئے۔ بعد میں وہ بھارت منتقل ہوئے اور فلمی دنیا میں نام کمایا۔

سریش اوبرائے:
اداکار سریش اوبرائے 17 دسمبر 1946 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان بھارت آ گیا اور حیدرآباد میں آباد ہوا۔ وہ معروف اداکار وویک اوبرائے کے والد ہیں۔

دلیپ کمار:
ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار، جن کا اصل نام محمد یوسف خان تھا، 1922 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کی فلمی زندگی چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ بھارت میں انہیں پدم بھوشن ملا جبکہ پاکستان نے انہیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راج کپور اور دلیپ کمار بچپن کے دوست تھے۔

گلزار:
معروف شاعر، گیت کار اور ہدایتکار گلزار کا اصل نام سمپورن سنگھ کلرا تھا۔ وہ 1934 میں جہلم کے شہر دینہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے لکھے ہوئے نغمے آج بھی دل کو چھو جاتے ہیں۔

شیکھر کپور:
ہدایتکار شیکھر کپور 1945 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلمی اداکاری میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن بطور ہدایتکار مسوم، مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی مشہور فلمیں بنائیں۔

امریش پوری:
بالی ووڈ کے مشہور ولن امریش پوری 1932 میں نواں شہر ،پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ویلن کے کرداروں میں زبردست شہرت پائی۔ مرے جنگ، ناگنہ، مسٹر انڈیا اور غائل ان کی مشہور فلمیں ہیں۔
