شوبز

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی سوشل میڈیا سے کنارہ کشی ،مگرکیوں ؟

پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسے جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دے دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار ہیں، کبھی سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی وہ خود صارفین سے ناراضی کا اظہار کرتی ہیں۔اب انسٹاگرام پر بار بار تنقید سے تنگ آکر اداکارہ نے اس سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ایک اسٹوری بھی شیئر کی جس میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کو جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دیا۔اس کے علاوہ ان کے انسٹاگرام پر درج بائیو بھی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں اداکارہ نے لکھا ‘ناٹ ڈیڈ۔

سوشل میڈیا چھوڑنے سے قبل علیزے شاہ نے فینز کے ساتھ اپنی جذباتی جدوجہد کو شیئر کیا تھا، اور بتایا کہ وہ دنیا کے سامنے خود کو مضبوط دکھاتی ہیں لیکن وہ ذاتی طور پر جنگ لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ اداکاری میں کردار حاصل کرنے کے لیے انہوں نے کبھی بھی اپنی اخلاقیات پر سمجھوتا نہیں کیا تاہم ان سب کے باوجود انہیں عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا۔علیزے شاہ کے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکانٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں جب کہ اداکارہ نے سب کو ان فالو بھی کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button