شوبز

سوشل میڈیاسائٹ ایکس پر اکاؤنٹ سے متعلق حبا بخاری کا بیان سامنے آگیا

اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس(سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید کر دی

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسے جعلی اکانٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلا ؤکو روکا جا سکے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی سماجی یا سیاسی معاملے پر ان کے نام سے کیے جانے والے بیانات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے، جب تک کہ وہ خود اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر کوئی بات نہ کریں۔ حبا بخاری کی اس وضاحت کے بعد مداحوں میں غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button