پاک بھارت کشید گی ،آئی پی ایل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلی عہدیدارن بھی شامل تھے۔گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلی حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گرانڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ بھارت آئی پی ایل کو ملتوی کرنے پر ایسے حالات میں مجبور ہوا ہے جب پاک فوج کے ہاتھوں اس کے رافیل طیارے، اسرائیلی ساختہ ڈرون اور ایل او سی پر پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بھارت بڑے پیمانے پر عسکری نقصان اٹھا چکا ہے۔
بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنے کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اندرونی طور پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے آئی پی ایل ملتوی کرنے سمیت دیگر پسپائی کے فیصلے کرنے پر مجبور ہو رہی ہے۔