پاکستان

پاک فوج نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز تباہ کر دیے ہیں؟تفصیلات منظر عام پر

پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈرونز گرائے گئے جن میں وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا تھا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button