شوبز

جھوٹی خبریں پھیلانے پر پرینیتی چوپڑا کی بھارتی میڈیا پر سخت تنقید

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی میڈیا کو سچائی کا آئینہ دکھایا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حالیہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی میڈیا کو سچائی کا آئینہ دکھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کو اب پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر ان کی اپنی ہی اہم شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے میڈیا اداروں پر تنقید کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، جو عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صرف آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں اور بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کریں۔پرینیتی چوپڑا سے قبل اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف و ہراس پھیلانے اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے باز آئے۔

سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ جو مبالغہ آرائی، چیخنے چلانے والی آوازوں کے ساتھ وہ ڈرامہ دکھا رہے ہیں جس سے دماغ گھوم گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button