پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب میں ہوں گے ،کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی؟رپورٹ آگئی

وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب میں ہوں گے ،کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی؟رپورٹ آگئی .وزیراعطم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خواجہ آصف، اسحاق ڈار اورعطاتارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔جبکہ سعودی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے اندر 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلانات بھی کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button