شوبز
پاکستانی ڈایزائنر نے بھارتی میڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
بہت ہوگیا یہ جعلی پروپیگنڈا، یہ کافی مضحکہ خیز تھا لیکن اب یہ پروپیگنڈا اور نہیں چلے گا' میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی کرونگا: دیپک پروانی

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر بھارتی میڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا کر سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2022ء میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ بعدازاں یہ خبر بغیر تصدیق کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی گردش کرنے لگی تاہم اب دیپک پروانی نے سوشل میڈیا پر اپنی دولت کے بارے میں مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی ان خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور انہیں جعلی قرار دیا۔ انہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہوگیا یہ جعلی پروپیگنڈا، یہ کافی مضحکہ خیز تھا لیکن اب یہ پروپیگنڈا اور نہیں چلے گا۔



