اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے درمیان ایک بار پھر خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے متعلق کئی صارفین کا کہنا ہے کہ سجل چونکہ ٹوئٹر پر سالوں سے فعال نہیں، یہی وجہ ہے کہ احدسے علیحدگی کے باوجود وہ ان کے ٹوئٹر سے ان فولو نہیں ہو سکے۔ دوسری جانب کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہی نہیں ہوئی، ایک کنٹریکٹ ہے جس کے ختم ہونے پر دونوں اداکار ایک بار پھر ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آسکا۔
یاد رہے کہ اداکار احد رضامیر اور سجل علی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکی ہے، دونوں شخصیات کی شادی کووڈ لاک ڈان سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2021ء اور 2022ء سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے تاہم کئی سال گرجانے کے باوجود دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔



