انٹرنیشنل
پاک، بھارت بیک چینل سفارتکاری، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025 میں 4 روزہ شدید جھڑپوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باضابطہ روابط تقریبا ختم ہو چکے ہیں ۔ بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025کی جنگ کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ماہرین، سیاست دانوں اور سابق سفارت کاروں نے کم از کم 4 بیک چینل ملاقاتیں کی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق پہلی ٹریک ٹو میٹنگ مئی 2025 کی جنگ کے 2 ماہ بعد ہوئی ، ان ملاقاتوں میں برطانوی تھنک ٹینک نے معاونت کی ، ابتدائی ملاقاتوں میں ماحول خاصا کشیدہ تھا ۔ بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ ٹریک ٹو سفارت کاری کا چوتھا دور اس سال فروری میں دوحہ میں ہوا تھا۔



