شوبز

رمشا خان اور خوشحال خان کی جانب سے شادی کا باضابطہ اعلان

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور ساتھی اداکار خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا اور شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمشا اور خوشحال نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی سے یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں’۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس نئے سفر کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر بے حد شکر گزار ہیں۔ جن سب لوگوں نے اس راستے میں ہمارا ساتھ دیا، ہمیں محبت اور دعاں سے نوازا، ان سب کا دل سے شکریہ ، آپ کی محبت ہمارے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے۔ رمشا اور خوشحال کی جانب سے کہا گیا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے مدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہماری ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ ہمارے اس سفر کا حصہ بننے اور ہمیشہ ہمیں اپنی محبت اور دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button