کھیل

ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی کھلاڑی مہرین کی ڈبل سنچری، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سری لنکا(سپورٹس ڈیسک) ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ سری لنکا کو شکست بھی دے دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے 39 چوکوں کی مدد سے 70 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اس حوالے سے مہرین علی نے کہا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور والدین کے نام کرتی ہوں۔

میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دی، 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 120 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے میرانی نے 51 اور متیشا نے 29 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے نور فاطمہ، حوریہ ملک اور سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button