شوبز
اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلگ ہو گئی ہیں، ان کی شادی کس کے ساتھ ہوئی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اداکار جوڑی کا نکاح کراچی میں ہوا جس میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اداکارہ سبینہ نے اپنے نکاح پر سفید اور گولڈن رنگ کا انتخاب کیا جبکہ خاقان نے شاہنواز نے بھی سفید رنگ کا کڑھائی سے بھرپور کرتا پہنا اور سفید رنگ کی شال بھی لی۔ جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جس کے بعد صارفین کو سبینہ سید کے نکاح کا جوڑاکچھ خاص پسند نہ آیا۔



