ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے بعد ایک اور نیا تنازع سامنے آگیا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے دوران پاک بھارت میچ کے بعد ایک اور نیا تنازع سامنے آگیا ہے جس کے بعد آئی سی سی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جب انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی بیٹرزخاص بیٹ استعمال کررہے ہیں۔ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی کے ساتھ اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا، تاہم میچ کے بعد دیے گئے راجاپکسا کے بیانات نے میدان میں ہونے والے نتیجے سے توجہ ہٹا دی۔ راجاپکسا نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کے بلے ان بہترین بلوں سے بھی کہیں بہتر ہیں جو ہمیں دستیاب ہوتے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان پر ربڑ کی کوئی تہہ چڑھائی گئی ہو۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ یہ بلے دوسرے کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس بات سے واقف ہیں۔ راجاپکسا نے دعوی کیا کہ بھارتی بیٹرز ایسے بلے استعمال کررہے ہیں جو انہیں غیر منصفانہ برتری فراہم کرتے ہیں۔



