شوبز

بالی ووڈ دبنگ خان کیلئے افسوسناک خبر آگئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ دبنگ خان کیلئے افسوسناک خبر ‘ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طبیعت بگڑنے پر 90 سالہ سلیم خان کو منگل کی صبح ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ معالج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سلیم خان کو صبح تقریبا 8:30 بجے فیملی ڈاکٹر اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لائے۔ بیان میں بتایا گیا کہ سلیم خان کو فوری طبی امداد کے بعد آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سلیم خان کی حالت اس وقت مستحکم ہیں، تاہم ان کی طبی حالت پر قریبی نگرانی جاری ہے۔ خاندان کی جانب سے رازداری کی درخواست پر اسپتال نے فی الحال مزید طبی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button