کھیل

ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز ، محمد اکرم نے عمران نذیر کا 21سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لاہور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے سلسلے میں حیدر آباد کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بہاولپور کے بیٹسمین محمد اکرم نے عمران نذیر کا 21سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں 13 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ لاہور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں حیدر آباد کے خلاف میچ میں بہاولپور کے اکرم نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس سے قبل عمران نذیر نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی مکمل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button