کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، سپر ایٹ مرحلہ، کیوی کھلاڑی نے قومی ٹیم کیلئے خطرے کی گھٹنی بجا دی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے اس سے قبل کیوی کپتان نے قومی ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ایسی ہوتی ہیں کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے، ہمارے پلیئرز نے یہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لیے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے ۔کیوی پلیئر نے مزید کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کرکے کھیلنا پڑتے ہیں، ہمارے پاس بھی بولرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں مثر ثابت ہو سکتے ہیں، میچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں جب کہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں یہ نہیں کہہ سکتا۔

چیپمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں، ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے، ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سیزیادہ کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں، بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انڈیا میں بولرز کے لیے چانسز کم تھے، ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں، عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button