کھیل

پاکستانی کوچ مائیک ہیسن کا بابراعظم کے متعلق بڑا بیان

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بابراعظم کے متعلق بڑا بیان داغ دیا جو حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں تیاری مکمل، امید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں بابر سے مڈل میں ان کے رول کی ضرورت ہے، بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11 ویں 12 ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے اسکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں۔ کوچ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے دیکھیں گے کہ کمبی نیشن کیا بہتر رہتا ہے ، سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے جب وہ آؤٹ ہوئے اس کے سوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر کو معلوم ہے کہ ان کا پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے ، یہ وہ رول نہیں جو ہمیں بابر سے چاہیے، امریکا کے میچ میں بابر نے اسٹرائیک ریٹ بڑھایا تھا، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لیے واپس لائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button