اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر فہد مصطفی کا کرارا جواب

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفی نے کرارا جواب دیا جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اداکار و میزبان فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ ‘عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاء اللہ آپ ہی کے ساتھ آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کروالیں، ہم آئیں گے’۔فہد نے کہا ‘یا تو اب عتیقہ آپا کے ساتھ میں اور آپ (ہمایوں) ہیرو آئیں تب ہی وہ خوش ہوں گی، مطلب کیا کریں؟ یہ تو حد ہوگئی’۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ فہد مصطفی کو اب اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ سینئر اداکارہ کے بیان پر میزبان نے اپنے شو میں ردعمل دیا اور شو میں موجود مہمان ہمایوں سعید سے کہا ‘یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھئی؟’



