انٹرنیشنل
توانائی کا بحران، بنگلادیش میں یونیورسٹیوں کو تالے لگ گئے

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں لگنے والی جنگ کے باعث بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔



