ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق حیران کن پیشگوئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے متعلق حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ کب تک اے آئی ٹیکنالوجی ذہانت میں انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ انٹرویو کے دوران انہیں ایکویڈیو دکھائی گئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ 3 برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی ذہانت میں انسانوں کے پیچھے چھوڑ دے گی اور ایلون مسک نے جواب میں کہا کہ ان کے خیال میں واقعی 3 سال میں ایسا ممکن ہو جائے گا۔

اس سے قبل ایلون مسک نے پیشگوئی تھی کہ آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) 2026 میں سامنے آجائے گی۔ اسی طرح ماضی میں وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ 2029ء سے 2030ء تک اے آئی ٹیکنالوجی تمام انسانوں کی مجموعی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ اپریل 2024ء کے شروع میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ 2030ء تک اے آئی ٹیکنالوجی لوگوں سے زیادہ ذہین ہوگی اور اسی لیے ہمیں ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اے آئی کو ہمیشہ سچ بولنے اور پرتجسس رہنے کی تربیت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button