انٹرنیشنل

امریکا کیساتھ براہ راست مذاکرات کا معاملہ، ایران کی تردید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے معاملے پر ایران نے تردید کیوں دی، اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کو امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا تباہ کن غلط فہمی ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کو بھیجی گئی تجاویز زیادہ ترغیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے زیادہ تھیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ خوش آئند ہے کہ علاقائی ممالک امن کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button