سونم کپور ایک بار پھر ماں بن گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سونم کپور ایک بار پھر ماں بن گئی ہیں، اس مرتبہ ان کے ہاں بچے یا بچی کی پیدائش ہوئی؟ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آج 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہوگئے ہیں۔ سونم نے مزید لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے، ہم اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکر گزار ہیں۔



