کھیل
2میچز پر پابندی، فخر زمان آپے سے باہر، بڑا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچز پر پابندی عائد ہونے پر فخر زمان آپے سے باہر ہو گئے اور بڑا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 11 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخرزمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائرکردی ۔ گزشتہ روز پی سی بی نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو2 میچز کیلئے معطل کردیا تھا اور انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ اب فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے۔



