مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے کا معاملہ، ایرانی وزیر خارجہ نے رضامندی ظاہر کر دی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل و امریکا سے مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد جانے کے معاملے پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رضا مندی ظاہر کرکے سب کی بولتی بند کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایرانی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ان مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔عباس عراقچی نے لکھا کہ ہم جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور یہ کہ امریکا کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس حوالے پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات جن میں قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول شامل ہیں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تعطل ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔



