پاکستان
ایران ، امریکا جنگ بندی، پاکستان نے مودی کو کھڈے لائن لگا دیا: خواجہ آصف

اسلام آباد(کھوج نیوز) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد پاکستان نے مودی کو کھڈے لائن لگا کر بڑی شکست سے دو چار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی، پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے، عرب بھائیوں،عالمی طاقت امریکا سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل شام تک جنگ کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی جنگ بندی کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں، جنگ بندی میں کامیابی کے بعد پاکستان سیاسی طور پر بھی ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اب استحکام بھی ہوگا اور ہم معیشت پر بھی توجہ مرکوز کرسکیں گے۔



