نگرنگرسے

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کا موسم آئندہ چند دنوں میں کیسا ہوگا ؟اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بحیرہ عمان کے ساحل کے قریب اینٹی سائیکلونک گردش موجود ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ کراچی میں بھی آج سے منگل تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ نمی کم ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گرمی کی یہ لہر ہیٹ ویو نہیں، شام یا رات کے وقت ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی، اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں سندھ سمیت کراچی میں دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button