شوبز
دوسری شادی یا بربادی، اداکار علی طاہر کا بیان موضوع بحث بن گیا

لاہور(شوبز ڈیسک) دوسری شادی یا بربادی ؟ پاکستان کے سینئر اداکار علی طاہر کا بیان موضوع بحث بن گیا ہے اور ان کے اس بیان پر ناصرف سوشل میڈیا بلکہ ہر طرف مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار علی طاہر نے کا کہنا تھا کہ ہم بعض اوقات بنیادی باتوں کو بھول جاتے ہیں اور دین پر اس طرح سے عمل نہیں کرتے، اسلام میں 4 شادیوں کا تذکرہ ہوا ہے وہ ایک خاص صورتحال میں ہے، جیسے برابری کا سلوک کرنا ہے جو ہمارے لیے مشکل ہے، اس بات کو بھی اسلام میں واضح کیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دوسری شادی ایک حساس معاملہ ہے، اگر دونوں بیویوں اور شوہر کی رضا مندی سے ہورہا ہو توپھر بات سمجھ میں آتی ہے، ورنہ علیحدگی شاید ایک اچھا راستہ ہے۔



