انٹرنیشنل

بغیر اجازت حج کرنے والوں کی شامت آگئی، سعودیہ کا بڑا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بغیر اجازت حج کرنے والوں کی شامت آگئی، سعودی عرب کی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائیگا جب کہ غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مددکرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پربھی جرمانہ ہوگا جب کہ غیرقانونی طورپرحج کرنیکی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button