کھیل
آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر 12ٹینس ٹورنامنٹ، پاکستان کی فائنل میں رسائی

کھٹمنڈو (سپورٹس ڈیسک) آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں ہونے والے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو2-0 سے شکست دی۔پاکستان کے محمد آیان اور ابراہیم گل نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگل میں محمد آیان نے سیناویراتنے کاشیا کو6-3 اور 6-1 سے ہرایا جبکہ دوسرے سنگل میں ابراہیم حسین گل نے اکبر زکاریا کو 7-6،6-4 اور 6-2 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔



