سوشل ایشوز

سکولوں میں طلبہ کی حاضری کو بہتر بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

کراچی (کھوج نیوز) سکولوں میں طلبہ کی حاضری کو بہتر بنانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد والدین اور بچوں میں اچانک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد غیر حاضری اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ہر طالب علم کو منفرد شناختی نمبر دینے اور روزانہ حاضری کے لیے موبائل ایپ کا استعمال لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسلسل غیر حاضری پر اساتذہ کو الرٹس جاری ہوں گے، صوبائی اور ضلعی سطح پر لائیو ڈیش بورڈ سے نگرانی کی جائے گی اور اساتذہ کے ذاتی موبائل فونز کے ذریعے سسٹم چلایا جائے گا، ڈیٹا اخراجات اسکولوں کے بجٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button