شوبز

یاسین خان کا شاہ رخ خان کے متعلق سنسنی پھیلا دینے والا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخان کے سابق باڈی گارڈ یاسین خان نے ان کے متعلق سنسنی پھیلا دینے والے انکشافات کر ڈالے، جس کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق باڈی گارڈ یاسین نے بتایا کہ میری زندگی بالکل اداکار جیسی تھی، میں پرائیویٹ جیٹس میں سفر کرتا، یہاں تک کہ میرے پاس 8 پاسپورٹس تھے جن پر مکمل اسٹیمپ لگے تھے’۔ یاسین خان نے بتایا کہ ‘میں دنیا کا کونا کونا گھوما، فائیو اسٹار ہوٹلز میں رہتا تھا، جب میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام شروع کیا تب میں نے زندگی میں پہلی بار جہاز دیکھا تھا’۔

سابق باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ اداکار بچوں کی زندگی کو انتہائی باریکی سے دیکھتے ہیں، ان کے اسکول کا کوئی پروگرام نہیں چھوڑتے اور ان کی زندگیوں میں کیا ہورہا ہے، اس کی مکمل خبر رکھتے ہیں’۔ یاسین نے انکشاف کیا کہ ‘ایک مرتبہ امریکا میں شوٹنگ ہورہی تھی کہ میں نے دیکھا شاہ رخ بچوں کے امتحانات کے لیے پہلے خود پڑھ رہے ہیں اور پھر بچوں کو آن لائن پڑھا رہے ہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button