صحت

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلائو تیزی سے جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئیایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطا 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے، ایچ آئی وی متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔

حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز، جون اور دسمبر میں کم ترین 31، 31 کیسز سامنے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button