انٹرنیشنل

غزہ میں مزاحمت کاروں اور اسرائیل نواز ملیشیا میں شدید جھڑپ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں مزاحمت کاروں اور اسرائیل نواز ملیشیا میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان جھڑپوں میں کتنے افراد جاں بحق اور کتنے زخمی ہوئے؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رہائشیوں اور حماس ذرائع کے مطابق آج خان یونس کے مشرق میں حماس کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہونے والے اسرائیلی حمایت یافتہ ملیشیا کے ارکان اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

عینی شاہدین اور ایک حماس ذریعے کے مطابق زوردار دھماکے سے ملیشیا ارکان کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سیاہ یونیفارم پہنے اور اے کے رائفلیں اٹھائے مسلح افراد کو مشرقی خان یونس میں حماس کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button